ممبئی ، 4؍جولائی (ایجنسی)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف جاری منی لانڈرنگ تحقیقات کے تحت دیش مکھ کو تازہ سمن جاری کیا ہے۔ نیز انہیں 5 جولائی کو تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہاگیا۔ ہفتہ کو عہدیداروں نے بتایا کہ این سی پی کے رہنما دیش مکھ کو اس معاملے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
دیش مکھ سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو جنوبی ممبئی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔اس سے قبل دیشمکھ کو دو سمن جاری کیا گیا ہے، لیکن وہ کورونا وائرس کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا گیا ۔